کے سی آر کو اقتدار سے محرومی کا خوف : ترون چوگ

   

حیدرآباد/15 جنوری( سیاست نیوز ) تلنگانہ بی جے پی انچارج ترون چوگ نے کہا کہ کے سی آر کو اقتدار سے محرومی کا خوف ستارہا ہے۔ ہندوستان کے افغانستان میں تبدیل ہونے سے متعلق کے سی آر کے بیان پر ترون چوگ نے کہاکہ طالبان کا مطلب خواتین پر مظالم ہوتا ہے اور ہندوستان کو افغانستان سے تشبیہہ دینا انتہائی بدبختانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر عوام بالخصوص دلتوں سے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوچکے ہیں۔ غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کا وعدہ پورا نہیں ہوا۔ بی آر ایس حکومت غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کا اقتدار یقینی ہے اور کے سی آر شکست کے خوف سے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ر