حیدرآباد 8 مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤ امکان ہے کہ اسمبلی بجٹ سیشن میں شرکت کرینگے جس کا آغاز 12 مارچ کو ہوگا۔ قائد اپوزیشن نے کل سدی پیٹ میں یراولی فارم ہاؤز پر پارٹی قائدین کے ساتھ ایک اجلاس میں آئندہ اسمبلی سیشن، ایم ایل ایز کوٹہ کے تحت ایم ایل سی انتخابات اور پارٹی کی سلور جوبلی تقاریب پر تبادلہ خیال کیا۔