دہلی ‘ پنجاب اور بنگلورو کا دورہ ۔ انا ہزارے سے ملاقات کرینگے
حیدرآباد 19 مئی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ قومی سطح پر اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کل 20 مئی کو نئی دہلی روانہ ہونگے ۔ وہ دہلی سے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اپوزیشن کے چیف منسٹرس ‘ سیاسی قائدین‘ سماجی شخصیتوں اور ماہرین معاشیات سے ملاقات کرکے ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ کے سی آر جمعہ کی شام نئی دہلی روانگی کے بعد 22 مئی کو چندی گڑھ روانہ ہونگے ۔ کسان تحریک میں فوت 600 کسانوں کے خاندانوں میں فی کس تین لیاکھ روپئے کا چیک حوالے کریں گے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان بھی موجود رہیں گے۔ 26 مئی کو کے سی آر بنگلورو میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ملاقات کریں گے ۔ 27 مئی کو رالے گاوں سدھی پہونچ کر سماجی جہد کار انا ہزارے سے ملاقات کریں گے ۔ وہاں سے شرڈی میں سائی بابا مندر کے درشن کریں گے ۔ وہاں سے حیدرآباد واپس ہونگے ۔ کے سی آر 29 اور 30 مئی کو مغربی بنگال اور بہادر کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ر