حیدرآباد ۔9 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی ہے اور اپنے پیغام میں کہا ہیکہ یہ ایک مقدس تہوار ہے جو قربانی کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ عیدالاضحی ایثاروقربانی کی فضیلت کو ظاہر کرتا ہے کہا جاتا ہیکہ بقرعید کا یہ تہوار بنی نوع انسان کو خدا پر یقین رکھنے اور زندگی میں درپیش مسائل سے پریشان ہوئے بغیر صالح زندگی گذارنے کا عظیم پیغام دیتا ہے اور ساتھ ہی عیدالاضحی سے یہ ترغیب ملتی ہیکہ جو کچھ ہے اس میں دوسروں کو بھی حصہ دار بنایا جائے۔ن