کے سی آر کی پریس کانفرنس کے دوران برقی سربراہی منقطع

   

حیدرآباد میں برقی اور پانی کے بحران کا سابق چیف منسٹر نے حوالہ دیا
حیدرآباد۔/31 مارچ، ( سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کو آج اس وقت تلخ تجربہ سے گذرنا پڑا جب ان کی پریس کانفرنس کے دوران برقی سربراہی منقطع ہوگئی۔ کے سی آر تین اضلاع جنگاؤں، بھونگیر اور سوریہ پیٹ میں کسانوں کی فصلوںکو نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد سوریہ پیٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ کے سی آر نے برقی اور پانی کے بحران کا حوالہ دیا اور کہا کہ بی آر ایس دور حکومت میں 24 گھنٹے برقی سربراہی عمل میں لائی گئی جس کا ذکر خود کسانوں نے کیا ہے۔ کانگریس حکومت برقی اور پانی کی سربراہی میں ناکام ہوچکی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران جیسے ہی برقی منقطع ہوئی کے سی آر نے کہا کہ یہ حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ برقی کب آئے گی اور کب چلی جائے گی کوئی بتا نہیں سکتا۔ انہوں نے حکومت کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔ کے سی آر نے حیدرآباد میں پانی کے بحران کا حوالہ دیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ ٹینکرس کے ذریعہ سربراہی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے جبکہ بی آر ایس دور حکومت میں حیدرآباد میں برقی اور پانی کی سربراہی کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا تھا۔ موسم گرما کے آغاز پر یہ صورتحال ہے آگے کیا ہوگا اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔1