حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے ٹی آر ایس کے بی آر ایس میں تبدیل ہونے کا خیرمقدم کیا۔ ایک ٹوئٹ میںکویتا نے کہاکہ تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والے کے سی آر نے ملک کے مسائل حل کرنے اور عوام کو تلنگانہ جیسی فلاحی اسکیمات سے فائدہ پہنچانے خصوصی ویژن تیار کیا ہے جس کو پائے تکمیل تک پہونچانے علاقائی جماعت ٹی آر ایس کو قومی جماعت بی آر ایس میں تبدیل کیا ہے۔ انھیں اُمید ہے کہ جس طرح تلنگانہ کی تحریک کے سی آر کی قیادت میں کامیاب ہوئی اور تلنگانہ کی ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے، وہی ترقی اور بہبود ملک بھر میں دیکھنے کو ملے گی۔ ن