کے ٹی آر ، آشوب چشم سے متاثر4 تا 5 دن آرام کرنے ڈاکٹرس کا مشورہ

   

حیدرآباد۔16 اپریل (سیاست نیوز) گذشتہ ایک ماہ سے انتخابی مہم میں مصروف کارگذار صدر تلنگانہ راشٹر سمیتی کو ڈاکٹرس نے 4تا5 دن آرام کا مشورہ دیا ہے اور مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آئندہ 4یوم کے لئے اپنی تمام مصروفیات کو ترک کردیا ہے۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے گذشتہ یوم اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ یہ پیغام دیا ہے کہ وہ آئندہ 4یوم کیلئے آرام میں ہیں کیونکہ وہ آشوب چشم کے مرض میں مبتلاء ہوچکے ہیں ۔ آشوب چشم میں مبتلاء ہونے کے سبب مسٹر کے ٹی راما راؤ نے اپنی مصروفیات ترک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ میں کالا چشمہ لگائی ہوئی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جو عام طور پر آشوب چشم یا دھوپ کے اوقات میں لگائی جاتی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ ان 4 دنوں کے بعد وہ دوبارہ ادارہ جات مقامی کی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہوجائیں گے۔