ڈرگس ٹسٹ منفی ہونے پر کریم نگر چوراہے پر چپل سے مارلینے کیلئے تیار رہنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔20 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے چیلنج کو قبول کرلیا ۔ ڈرگ ٹسٹ کیلئے اپنا خون ، سر کے بال ، ناخن اور ضرورت پڑنے پر گردہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ منفی ثابت ہونے پر کریم نگر کے چوراہے پر خود کو چپل سے مارلینے کیلئے تیار رہنے کا بنڈی سنجے کو مشورہ دیا۔ ضلع راجنا سرسلہ میں آج مختلف ترقیاتی و تعمیری پروگرامس میں حصہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنڈی سنجے کے منشیات لینے کے الزام عائد پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ان پر بار بار ڈرگس لینے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں ، ان کی خاموشی کے باوجود ٹسٹس دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ بنڈی سنجے نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ٹسٹ میں قصوروار ثابت نہ ہونے پر خود کو چپل سے مارلینے کا اعلان کیا تھا ، وہ آج اس پریس کانفرنس کے ذریعہ بنڈی سنجے کے چیلنج کو قبول کر رہے ہیں۔ ٹسٹ کرانے کیلئے بنڈی سنجے اپنے ڈاکٹر کو ساتھ لائیں‘ میں بھی کریم نگر کے چوراہے کمان پر آؤں گا ۔ ڈرگس ٹسٹ کیلئے اپنا خون کا نمونہ اور سر کے بال اور ناخن دوں گا ۔ ضرورت پڑنے پر گردہ بھی دوں گا ۔ اگر وہ بے قصور ثابت ہوتے ہیں تو بنڈی سنجے کو چپل سے مارلینے کیلئے تیار رہنا پڑے گا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بنڈی سنجے میری چپل سے نہیں خود کی چپل سے خود مارلیں۔ کے ٹی آر نے بنڈی سنجے پر نچلی سطح کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گندی زبان کااستعمال کرتے ہوئے ریاست کے سیاسی ماحول کو گندہ کرنے کا کے ٹی آر نے الزام عائد کیا ۔ بحیثیت رکن پارلیمنٹ کریم نگر کی ترقی کیلئے کیا کام کیا ہے ۔ وہ آج تک عوام کے سامنے پیش نہیں کرپائے لیکن جھوٹے الزامات عائد کرنا اور تنقیدیں کرنا بنڈی سنجے کی عادت بن گئی ہے ۔ن