کے ٹی آر نے وقف بورڈ کا کیلنڈر جاری کیا

   

صدرنشین محمد سلیم نے کارکردگی رپورٹ پیش کی
حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ وقف بورڈ کے کیلنڈر 2022 ء کی رسم اجراء انجام دی۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے تلنگانہ بھون میں کے ٹی آر سے ملاقات کی اور وقف بورڈ کی جانب سے شائع شدہ سال نو کیلنڈر حوالے کیا۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے وقف بورڈ کی کارکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے بورڈ کی ہر ممکن مدد کی گئی تاکہ اوقافی جائیدادوں کا تحفظ ہو۔ محمد سلیم نے کے ٹی آر کو وقف بورڈ کی میعاد کے دوران انجام دیئے گئے اہم کاموں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ حوالے کی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں وقف بورڈ نے جائیدادوں کے تحفظ اور بورڈ کی آمدنی میں اضافہ کیلئے کئی اقدامات کئے۔ اہم اوقافی جائیدادوں کی ترقی کے منصوبہ سے واقف کراتے ہوئے محمد سلیم نے کہاکہ وقف بورڈ کی آمدنی سے مسلمانوںکیلئے تعلیم اور صحت کے شعبہ میں امداد جاری کرنے کا منصوبہ ہے۔ ر