کے ٹی آر کو سالانہ سرمایہ کاری اجلاس کیلئے عرب امارات کی دعوت

   

حیدرآباد 30 جنوری ( آئی این این ) متحدہ عرب امارات کی وزارت معیشت نے وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی راما راو کو سالانہ سرمایہ کاری اجلاس کے دسویں ایڈیشن کیلئے شرکت کی دعوت دی ہے ۔ یہ اجلاس مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کے تھیم پر منعقد ہو رہا ہے ۔ یہ کانفرنس 24 مارچ سے 26 مارچ تک دوبئی میں منعقد ہونے والی ہے ۔ یہ سہ روزہ کانفرنس سرمایہ کاری کے مواقع پر توجہ دیتی ہے اور اس میں محتلف ممالک سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کو شرکت کیلئے مدعو کیا جاتا ہے ۔ اس کانفرنس میں انویسٹمنٹ ایوارڈ اور انوسٹر ایوارڈ وغیرہ بھی دئے جائیں گے ۔