کے ٹی آر کی نئے وزرا کو مبارکباد

   

حیدرآباد 19 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راو نے آج کابینہ کے نئے وزرا کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے آج راج بھون میں حلف لیا ۔ اپنے ٹوئیٹر پر کے ٹی آر نے نئے وزرا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ نئے وزرا چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں بہترین کام انجام دینگے ۔ یہ وزرا ریاست کی ہمہ جہتی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگے ۔ آج کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور چار پرانے اور چھ نئے چہروں کو اس میں شامل کیا گیا ۔