کے ٹی آر کے بشمول 5 وزراء کا آج منوگوڑ کا دورہ

   

حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر منوگوڑ اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے کل یکم ڈسمبر کو 5 ریاستی وزراء اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ دورہ کریں گے۔ ضمنی چناؤ کی مہم میں چیف منسٹر کے سی آر نے منوگوڑ کی ترقی کیلئے کئی اعلانات کئے تھے۔ ٹی آر ایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی کی کامیابی کے بعد علاقہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے پانچ وزراء کو روانہ کیا جارہا ہے۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ، وزیر برقی جگدیش ریڈی، وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ، وزیر بہبودی خواتین و اطفال ستیہ وتی راٹھور اور وزیر عمارات و شوارع پرشانت ریڈی 11 بجے دن منوگوڑ کے دھنا لکشمی فنکشن ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ مقامی عوامی نمائندوں سے مسائل کی سماعت کرتے ہوئے عہدیداروں کو بروقت ہدایات جاری کی جائیں گی۔ر