حیدرآباد : /19 مارچ (سیاست نیوز) دہلی کی روز ایونیو عدالت نے منگل کو کے کویتا کو ان کی ماں اور بچوں سے ملنے کی اجازت دی ہے ۔ کویتا دہلی شراب پالیسی اسکام کے سلسلہ میں ای ڈی کی تحویل میں ہے ۔ کویتا کے وکیل نے عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے ماں اور بچوں سے ملاقات کی اجازت طلب کی تھی جس پر عدالت نے کویتا کو اپنی ماں شوبھا بچوں ادتیہ اور آریا کے علاوہ قریبی رشتہ داروں سے شام 6 سے 7 بجے تک ملاقات کی اجازت دی ۔