گانجہ منتقلی پر ایک شخص کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کا نفاذ

   

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنر نے گانجہ منتقل کرنے والے ایک شخص کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھگوت نے آج اس سلسلہ میں احکامات نافذ کردئے ۔ پولیس کے مطابق 31 سالہ کموجی جو گانجہ منتقلی کے دوران گرفتار کرلیاگیا تھا ۔ پولیس کے مطابق کموجی کنڈل متعدد مرتبہ گانجہ کی منتقلی میں ملوث پایا گیا ۔ ان دنوں جیل میں قید ہے کمشنر نے کارروائی کے باوجود اس کے رویہ میں تبدیلی نہ آنے اور متعدد مرتبہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر طلبہ اور نوجوان نسل کے مستقبل کے پیش نظر اس طرح کا اقدام کیا ۔ میرپیٹ پولیس نے کنڈل کو دیگر 4 افراد ونود سنگھ ناگراجو ، تیجہ اور چنا بائی کے ہم راہ 185 کیلو گرام گانجہ کے ساتھ گرفتار کرلیا تھا ۔ جون کے مہینے میں یہ گرفتاری عمل میں آئی تھی اور کمشنر پولیس نے یہ احکامات جاری کردئے ۔