گاندھیوں کو ای ٹی کے سمن پر کانگریس نے کہاکہ”انتقام کی سیاست“

,

   

نئی دہلی۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے نام پر جاری کردہ ای ڈی کے سمن کو کانگریس نے”انتقام کی سیاست“ قراردیاہے۔ چہارشنبہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالااور ابھیشک منوسنگوی نے کہاکہ ”یہ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لئے بی جے پی کی جانب سے بدلے کی انتقامی سیاست ہے ایسا انہو ں نے ملک میں دوسرے مخالفین کے لئے کیاہے۔

اس کا کوئی کیس نہیں بنایاگیا ہے اور اس کے واحد مقصد’پراگندہ“ہے۔ اس کیس مں ی کوئی مالی لین دین ہی نہیں تھا اس کئے کانگریس ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ معاملہ 2015میں ہی بند ہوگیاتھا۔ کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سراجیوالا نے کہاکہ ”نیشنل ہیرالڈ نیوز پیپر 1942میں شروع ہوا تھا۔

اس وقت انگریزوں نے اس کو بند کرنے کی کوشش کی اور آج موجودی بھی وہی کام کررہی ہے جو انگریزوں نے کیاتھا۔ اب اس مقصد کے لئے ای ڈی کا استعمال کیاجارہا ہے۔ مذکورہ ای ڈی نے ہماری صدر سونیاگاندھی اور سابق صدر راہول گاندھی کے نام نوٹس جاری کی ہے“۔

چہارشنبہ کے روز ای ڈی نے سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے طلب کیاہے۔ دونوں کو ہی اپنا بیان قلمبند کرانے کے لئے 8جون کو تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو پیش ہونا ہے۔

گاندھیوں کے بشمول مختلف کانگریس قائدین کے خلاف نیشنل ہیرالڈ فنڈ میں مبینہ تغلب کارائیوں کا معاملہ درج کیاگیاہے۔