گاندھی بھون میں آج اظہرالدین کی عوام سے ملاقات

   

حیدرآباد 16 جون (سیاست نیوز) کانگریس ہیڈکوارٹر گاندھی بھون میں عوامی سماعت پروگرام کے تحت کل 17 جون کو وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین صبح 11 تا ایک بجے دن عوام سے ملاقات کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے گاندھی بھون میں عوامی سماعت کے پروگرام کے احیاء کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے وزراء کی مصروفیات کے سبب اِس پروگرام کو ملتوی رکھا گیا تھا۔ حکومت کے 99 روزہ پرجا پالنا پروگرام میں وزراء کی شرکت کے باعث گاندھی بھون میں عوام سے ملاقات کا اہتمام نہیں کیا گیا۔ عوامی سماعت کے احیاء میں محمد اظہرالدین ریاستی وزیر کی حیثیت سے پہلی مرتبہ شریک ہورہے ہیں۔ عوام سے تحریری نمائندگیاں وصول کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو روانہ کی جائیں گی۔V/1