گاندھی سے لے کر جناح تک، کانگریس کے اراکین نے ملک کو آزاد کروانے اور ترقی دینے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ شتروگھن سنہا

,

   

چھندوارا (مدھیہ پردیش): فلم اسٹار سے سیاستداں بننے والے شتروگھن سنہا جنہوں نے ابھی حال ہی میں بی جے پی کو چھوڑکر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح، مہاتما گاندھی، سردار ولبھ بھائی پٹیل او رجواہر لال نہرو نے ملک کو آزاد کروانے میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانگریس خاندان مہاتما گاندھی سے لے کر سردار ولبھ بھائی پٹیل، محمد علی جناح، جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، راہل گاندھی ان کی پارٹی ہے جن کا ملک میں ترقی، ملک کی آزادی تعاون حاصل رہا ہے۔اس لئے میں نے کانگریس میں شامل ہوا ہو ں۔

شتروگھن سنہا وزیر اعلی مدھیہ پردیش کمل ناتھ کے بیٹے ناکل ناتھ جو چھندوارا سے لوک سبھا کے امیدوار ہیں ان کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے ان خیالا ت کا اظہا رکیا۔ ان کے مقابلہ میں بی جے پی کی جانب سے ناتھن شاہ ہیں۔ مسٹر سنہا نے مزید کہا کہ اب میں کانگریس کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے بر سراقتدار آنے پر مدھیہ پردیش، راجستھان او رچھتیس گڑھ کے کسانوں کو قرض فراہم کرے گی۔ عوام نیائے اسکیم کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ نیائے اسکیم کے تحت کانگریس پارٹی نے وعدہ کیا کہ ان کی حکومت آنے کے بعد ہر غریب آدمی کے بنک اکاؤنٹ میں سالانہ بہتر ہزار روپے 72,000 آئیں گے۔