بنگلورو۔ یورپین جی ٹی4 چمپئن شپ2021 میں سرکٹ پال ریکارڈ پر ہوئی ریس کے پہلے راؤنڈ میں اکھل رابندر کی کارکردگی ان کی گاڑی میں آئی تکنیکی خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئی ۔ بنگلور کے24 سالہ اکھل ، جوکہ یورپی جی ٹی4 چمپئن شپ2021 میں حصہ لینے والے واحد ہندوستانی ہیں ، انہوں نے چاندی کے زمرے میں 16 ویں نمبر (پی 16) کے ساتھ ختم کیا۔ ہیوگوکونڈے اور اکھل کی جوڑی کو انجن کی پریشانی کے سبب ریس1 میں16 لیپس کے بعد دستبردار ہونا پڑا ، اس کے بعد اے جی ایس ایونٹس ریسنگ ٹیم کے لئے آسٹن مارٹن وانٹیج جی ٹی4 چلانے والے اکھل نے ریس2 میں ڈرائیور سیٹ سنبھالی۔ اکھل2021 میں ایسٹون مارٹن ریسنگ ڈرائیور اکیڈمی میں جگہ بنانے والے واحد ایشیائی بھی ہیں اور یہ کارنامہ انہوں نے مسلسل تیسرے سال حاصل کیا۔کوالیفائنگ ریس میں14 ویں نمبر (پی14) میں کوالیفائی کرنے کے بعد اکھل اور ہیوگو کو پہلے ریس میں 1 میں خراب انجن کی وجہ سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ ریس میں وہ 167: 38.29 منٹ میں16 لیپ کو پورا کرتے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد اکھل نے ریس2 میں اسٹیئرنگ سنبھالی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کے زمرے میں ریس کو 15 ویں مقام (پی 15) کے ساتھ ختم کیا۔ یوریوپی جی ٹی4 چمپئن شپ کا اب اگلا راونڈ یعنی تیسرا راونڈ18 سے20 جون 2021 تک سرکٹ زینڈوورٹ نیدرلینڈ میں ہوگا۔