گاڑی کے کنال میں گرنے سے 2 افراد کی موت

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کار کنال میں گرجانے سے دو افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع جگتیال کے میٹ پلی منڈل میں واقع موضع ویلولو کے مضافات میں ایس آر ایس پی کاکتیہ کنال میں تیز رفتار ٹاویرا گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر کنال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 31 سالہ پی ریونت اور 40 سالہ جی پرساد کی موت واقع ہوگئی ۔ میٹ پلی کے ریونت اپنے قریبی رشتہ دار پرساد کے ساتھ ٹاویرا گاڑی میں نصف شب روانہ ہوئے ، گھر واپس نہ ہونے پر ارکان خاندان نے میٹ پلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور مقامی عوام کی اطلاعات پر کار کنال میں گرجانے کے شبہ کا اظہار کیا ۔ پولیس نے ایس آر ایس پی کے اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کنال میں پانی کے بہاؤ کو رکوادیا ۔ دوسرے دن پانی کا بہاؤ کم ہونے پر کنال میں ٹاویرا گاڑی نظر آئی ۔ پولیس نے کرین کی مدد سے گاڑی کو پانی سے باہر نکالا جس سے دونوں لاپتہ افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ۔ ۔ ن