بھائرچ۔ایک سینئر افیسر نے کہاکہ گجرات کے ضلع بھائرچ میں دھیج کے اندر بوئیلر میں دھماکے کی وجہہ سے چہارشنبہ کے روز ایک کمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں پانچ ورکرس کی موت اور 40دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔] انہوں نے کہاکہ اموات میں
اضافہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ بچاؤ کا کام اب بھی جاری ہے۔ بھائرچ سپریڈنٹ آف پولیس آر وی چودسماں نے کہاکہ ”اب تک ہم پانچ اموات کی تصدیق کرتے ہیں۔
کچھ نعشیں فیکٹری سے نکالی گئی ہیں‘ جبکہ دیگر کی موت اسپتال میں ہوئیہے۔
بچاؤ اپریشن اب بھی جاری ہے“۔ مذکورہ ایس پی نے جملہ 40زخمی ورکرس کو بھائرچ اور وڈوڈرا کے قریب مختلف اسپتالوں میں منتقل کیاگیاہے اور مزیدکہاکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
قبل ازیں بھائرچ کے کلکٹر ایم ڈی موڈیا نے کہاکہ لکھاری اور لووار گاؤں جو متاثرہ فیکٹری کے قریب ہے سے وہاں کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر نکالا جارہا ہے۔
فیکٹری میں جہاں پر دھماکہ ہوا اس کے قریب میں زہریلے کمیکل پر مشتمل پلانٹس ہیں