گجرات۔ مگرمچھ کے حملے میں لڑکی فوت

,

   

ویراول(گجرات)۔ چہارشنبہ کے روز ایک 15سالہ لڑکی اس وقت مگرمچھ کے حملے میں فوت ہوگئی جب وہ گجرات کے ضلع جونا گڑھ کے گیر ویسٹ جنگلاتی علاقے کے گاؤں میں ندی کے کنارے اپنے برتن دھورہی تھی۔

جنگلات کے چیف نگران کار جونا گڑھ دوشنت واسوادا نے کہاکہ متاثرہ ہیرال بین واگھ کی نعش لاپتہ ہے او راس کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ ”ماچوہندری ندی میں 7بجے صبح کے قریب مذکورہ لڑکی اپنے برتن دھورہاتھا اس وقت مگرمچھ اس کو پانی میں کھینچ کر لے گئی اور اس کو ماردیاہے“