ائی پی سی کی غیر قانونی اجتماع‘ جان بوجھ کر توہین کرنا‘ مجرمانہ دھمکی اوردیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
سورت۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) کارکنوں نے گجرات کے شہر سورت کے ایک سنیما حال میں داخلے ہوئے اورشاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹرس پھاڑدئے۔ایک افیسر نے کہاکہ پانچ کارکنوں پر تشدد برپا کرنے الزامات کے تحت گرفتار کرلیاگیاہے۔
دپیکا پدکوان کو ایک گانے ”بے شرم رنگ“ میں بھگوا رنگ کی بکنی میں دیکھائی جانے کے بعد فلم ”پٹھان“ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ کئی قائدین بشمول وشواہند و پریشد نے 25جنوری کے روز ریلیز ہونے والی فلم پر امتنا ع عائد کرنے کی مانگ کی ہے۔
پوسٹرس پھاڑنے کا واقعہ ہفتہ کی رات سورت کے محلے راندیر میں واقع روپالی سنیمامیں پیش آیا ہے۔پولیس انسپکٹر اے ایس سونارا نے کہاکہ ”ہمیں جانکاری ملی تھی کہ روپالی سنیما میں کچھ لوگوں کا ایک گروپ فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹرس پھاڑ رہا ہے۔
ہم نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا او ران پر تشدد برپا کرنے کا مقدمہ درج کیاہے۔ وہ لوگ وی ایچ پی سے وابستہ ہیں“۔انہوں نے کہاکہ ائی پی سی کی غیر قانونی اجتماع‘ جان بوجھ کر توہین کرنا‘ مجرمانہ دھمکی اوردیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
حال ہی میں ملٹی پلکس کے گجرات میں مالکین نے مملکتی وزیر داخلہ ہرش سانگھوی سے ملاقات کی تھی جس نے غیر سماجی عناصر کے خلاف تھیٹرس کی حفاظت کے لئے پولیس فراہم کرنے کا یقین دلایاتھا۔
ایم او ایس سانگھوی کو تحریر کئے گئے مکتوب میں گجرات کی ملٹی پلکس اسوسیشن کے مالکان نے کہاکہ ”فلموں پر کسی بھی قسم کا اعتراض یا تحفظ فراہم کرنے کا اختیار یہ تو سرکاری عہدیداروں‘ حکومت ہند یا پھر عدالتوں کو ہے کیونکہ فلم کو سنسر بورڈ سے اجازت دی جاتی ہے“۔
اس میں کہاگیاہے کہ یہاں پر کئی گروپس ہیں جو ”غیر قانونی طریقے سے سنیمادیکھانے والوں کو اپنے خود کی سمجھ اور ایجنڈوں کی بنیاد پر نشانہ بنارہے ہیں“۔