گجرات انتخابات۔ جڈیجہ کی ہندوستانی جرسی پہنی ہوئی تصویر بی جے پی کے پوسٹر میں‘ اے اے پی کی مذمت

,

   

چند دن قبل اے این ائی کے ساتھ ایک انٹرویحو میں رویبا جڈیجا نے اپنے شوہر کاموزانہ ایک”بوسٹر ڈوز“ سے کیاتھا اور ان کے مستقبل کے راستے میں شوہر کی بے پناہ حمایت کی بات کہی تھی


گجرات انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار ریبا جڈیجا نے ایک نیا پوسٹر شیئر کیا ہے جوان کے کرکٹر شوہر رویندرا جڈیجا کی ایک تصویر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنی ہوئی تصویر پر مشتمل ہے۔

ریبا نے ٹوئٹ کیاکہ”ہندوستان کے ال روانڈر کرکٹر مسٹر جڈیجا کے ساتھ بھی آپ روڈ شو میں شامل ہوں گے“۔چند دن قبل اے این ائی کے ساتھ ایک انٹرویحو میں رویبا جڈیجا نے اپنے شوہر کاموزانہ ایک”بوسٹر ڈوز“ سے کیاتھا اور ان کے مستقبل کے راستے میں شوہر کی بے پناہ حمایت کی بات کہی تھی۔

ریبا نے اے این ائی کوبتایاتھا کہ ”میرے لئے میرے شوہر ایک بوسٹر ڈوز ہیں جس نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے۔مجھ سے زیادہ وہی تھے جنھوں نے آگے بڑھنے کے لئے میری حوصلہ افزائی کی ہے۔

شادی کا نظام ہی خود میں شوہر او ربیوی دونوں کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا مقصد ہے۔

ایسا کہاجاتا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے۔ اسی طرح یہ بھی کافی اہم ہے کہ ایک کامیاب عورت کے پیچھے اس کا شوہر اور بھائی ہوتا ہے“

پوسٹر پر عآپ کی مذمت
مذکورہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) جو بی جے پی کو سخت مقابلہ دے رہی ہے نے اس پوسٹر پر تیکھا طنز کیاہے۔ اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ اے اے پی کے رکن اسمبلی بالیان نے کہاکہ ”کل تک کھیل کود والی شخصیتیں سیاست سے دور تھے۔ اب کھلے عام سیاست کررہے ہیں۔ بی جے پی کسی بھی ادارے کو تباہ کرنے سے باز نہیں رہی ہے“۔

ٹوئٹر ناخوش‘ بی سی سی ائی سے سوالات
ٹوئٹر پر اس پوسٹر کی بہت ساروں نے مذمت کی او ربورڈ آف کرکٹ کنٹرول برائے ہندوستان(بی سی سی ائی) سے سوال کیاکہ آیا اس کی اجازت دی گئی ہے

جڈیجا کی بہن نے ردعمل پیش کیاکہ ریوانا مہم میں اپنے بچوں کا استعمال کررہی ہیں
فیملی میں رویندرجڈیجا کی بیوی ہی ایک سیاست داں نہیں ہیں۔ ان کی بہن نیانبا جڈیجا‘ کانگریس پارٹی کی ایک مہم کار نے اپنی بھابھی پر حملہ کرتے ہوئے دعوی کیاہے کہ رویوابا ہمدردی کے کارڈ بڑھانے کے لئے اپنے بچوں کااستعمال کررہی ہیں۔

نیانبا نے اس کا موازنہ بچہ مزدوری سے کیاہے۔نیانبا نے کہاکہ کانگریس کی جانب سے اسی کے متعلق ایک شکایت الیکشن کمیشن افیسر سے کی گئی ہے۔

منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں نیانبا نے الزام لگایاہے کہ ”حلقہ میں رویندر جڈیجا کا نام انہوں نے استعمال کیاہے تاکہ جڈیجا سر نیم کا استعمال کریں۔

شاد ی کے چھ سالوں میں انہیں اپنے نام پر نظر ثانی کرنے کا وقت نہیں ملا ہے“۔