گجرات انتخابات۔ کجریوال نے اٹو ڈرائیور س تک آر ٹی او خدمات لانے کا عہد کیا

,

   

کجریوال نے کہاکہ دہلی انتخابات میں ان کی جیت میں اٹور کشا ڈرائیورس نے بہت ہی بڑا رول ادا کیاتھا اور ان پر بھی زوردیا کہ وہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ او رمسافرین میں اے اے پی کو اسی طرح فروغ دیں۔


احمد آباد۔ دہلی چیف منسٹراروند کجریوال نے پیر کے روز گجرات میں اٹور کشا ڈرائیور س سے وعدہ کیاکہ وہ ان کے گھر تک ریجنل ٹرانسپورٹ افیسر(آر ٹی او) کے خدمات لائیں گے تاکہ بدعنوانی کی جانچ کی جاسکے اور ہراسانی سے انہیں بچایاجاسکے۔

مذکورہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنونیر گجرات کے احمد آباد شہر میں اٹورکشا ڈرائیورس کی بھیڑ سے خطاب کررہے تھے جہاں پر اس سال کے آخر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔کجریوال نے کہاکہ دہلی انتخابات میں ان کی جیت میں اٹور کشا ڈرائیورس نے بہت ہی بڑا رول ادا کیاتھا اور ان پر بھی زوردیا کہ وہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ او رمسافرین میں اے اے پی کو اسی طرح فروغ دیں۔

انہوں نے کہاکہ دہلی میں ان کی حکومت نے کویڈ19لاک ڈاؤن کے دوران دو مرتبہ1.5لاکھ کے قریب ڈرائیورس کو 5000روپئے فی کس ادا کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”انہوں نے کہاکہ ”دہلی میں آپ کو اپنے لاسنس ریونیول‘ مالکیت کی تبدیلی‘ پرمٹ اور مفر وضہ کے لئے آرٹی او دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے ایک فون نمبر دیاہے۔

ایک فون کال کریں‘ دہلی حکومت کے افیسر آپ کے گھر تک ائیں گے۔ آپ اسی طرح اپنا لائسنس ریونیول کراسکتے ہیں جیسے فون پر پیزا کا آرڈر دیتے ہیں“۔ کجریوال نے کہاکہ اس رشوت خوری کاخاتمہ ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ ایک پولیس والے کوسرکاری عہدیداروں کو جو رقم رشوت میں دی جاتی ہے اس کی بچت ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ”آپ کو رشوت دینے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ مگر اس کے لئے آپ کو اے اے پی کی حکومت قائم کرنا ہوگا“۔

تقریب میں موجود کچھ اٹورکشا ڈرائیور نے دعوی کیاکہ ائی پی سی کی دفعہ 188(ڈیوٹی پر موجود سرکاری ملازم کی نافرمانی) کرنے کے حوالے سے پولیس انہیں ہراساں کرتی ہے۔ کجریوال نے کہاکہ ”اس دفعہ 188کا دہلی میں بھی ہراسانی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

میں جانتا ہے اس دفعہ 188کے متعلق ساری باتیں۔ وہ جھوٹے مقدمات بناتے ہیں آیا وہ ملزم رہے یانہیں رہے۔

ان کے ساتھ وہ قاتلوں جیسا سلوک کرتے ہیں۔ میں نے انہیں دفعہ 188سے آزاد کردیا‘ ویسا ہی گجرات میں بھی کیاجائے گا“۔انہوں نے کہاکہ اٹورکشا ڈرائیوس کو بھی مفرت اورمعیاری تعلیم صحت کے خدمات جس کا اے اے پی نے گجرات میں اقتدار میں آنے کے بعد وعدہ کیا ہے وہ ملیں گے۔

مذکورہ عام آدمی نے کہاکہ 300یونٹس تک مفت برقی کی سربراہی کا پارٹی نے وعدہ کیاہے یہ اٹورکشا ڈرائیورس کے لئے بھی مددگار ثابت ہوگا انہیں مہنگائی سے لڑنے میں پیسوں کی بچت کے ذریعہ مدد ملے گی۔