گجرات حکومت نے پاکستان سے آئے 41 ہندوؤں کوشہریت دی

   

احمدآ باد : گجرات حکومت نے کل پاکستان کے 41 ہندوؤں کو ہندوستان کی شہریت دیدی۔ یہ اطلاع ریاستی حکومت کے ایک سرکاری بیان میں دی گئی ہے۔ احمد آباد کلکٹر سندپی سگلے کے دفتر میں 41 لوگوں کو ہندوستان کی شہریت دی گئی ہے۔ پاکستانی ہندوؤں نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔