کجریوال نے وعدہ کیاہے کہ گجرات میں اگر بی جے پی اقتدار میں آجتی ہے تو وہ شفاف انتظامیہ فراہم او ربدعنوانی کا صفایاکریں گے۔
دھرم پور۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے اتوار کے روز دعوی کیاکہ گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے کئی قائدین اورکارکنا خاموشی کے ساتھ عام آدمی پارٹی(اے اے پی) کی مدد کررہے ہیں اور مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کو شکست فاش ہوتے دیکھنا چاہا رہے ہیں۔
گجرات الیکشن مہم میں کانگریس کے اعلی قائدین کی عدم موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے اے اے پی کے قومی کنونیر نے قدیم سیاسی جماعت پر بی جے پی کے ساتھ کچھ قسم کی ”سازباز‘ کرنے کا الزام لگایاہے۔
گجرات کے مختلف شہروں میں ہفتہ کے روز منظرعام پر آنے والے بی جے پی پوسٹر جس میں انہیں ”مخالف ہندو“ ٹہرایاگیاہے پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کجریوال نے کہاکہ اس کے ذمہ دار”کنزاور راکشسوں“ کی اولادیں ہیں۔
اگلے چند ماہ میں جہاں پر انتخابات ہونے والے اس گجرات کے ضلع والساڈ جو قبائیلی اکثریت والا علاقے ہے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”کئی بی جے پی قائدین اورکارکنان مجھ سے خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں اوراس برسراقتدار سیاسی جماعت کو شکست دینے کے لئے کچھ کرنے کا استفسار کررہے ہیں“۔کجریوال نے کہاکہ ”ہمیں بی ان(بی جے پی) کے27سالوں کے غرور کو توڑنا ہوگا۔
میں جانتاہوں آپ کے اپنے کاروبار ہیں اوراگر میرے ساتھ جڑتے ہیں تو وہ آپ کے کاروبار کو تباہ کردیں گے۔ آپ وہیں رہیں مگر خفیہ طریقے سے انہیں شکست دینے کے لئے کام کریں۔ کانگریس کارکنان کو کوئی خوف نہیں ہے وہ اپنی پارٹی چھوڑیں اور اے اے پی میں شامل ہوجائیں‘ آپ کی پارٹی کو بھول جائیں“۔
انہوں نے رائے دہندوں پر زوردیاکہ وہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اے اے پی کے حق میں ووٹ دیں تاکہ ”شیطانوں کا صفایاکیاجاسکے“۔
انہوں نے کہاکہ نئے گجرات کے لئے سب کو متحد ہونا چاہئے‘ پارٹی کی پرواہ کئے بغیر‘ گجرات کے لئے کام کریں گے‘ ملک کے لئے کام کریں گیااور دعوی کیاکہ اے اے پی ”ایک نئے طوفان‘ نئی سیاست‘ نئی پارٹی‘نئے چہرے‘ نئے خیالات‘اور نئی صبح“ کا آغاز کریگی۔
دہلی چیف منسٹرنے بی جے پی کارکنوں پر طنز کستے ہوئے کہاکہ ”وہ ادھر اُدھر جارہے ہیں اور لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ کجریوال اچھے ہیں مگر اس مرتبہ نہیں بلکہ وہ اگلے مرتبہ جتیں گے۔اگر آپ سے ایسا کوئی کہے توسمجھ جائیں کہ وہ بی جے پی سے ہے۔
اس کو بتائیں کہ اگلی بار نہیں (اس مرتبہ ہی کجریوال جتیں گے)۔مخالف ہندو ہونے کے نعرے کے ساتھ کجریوال کے خلاف لگائے گئے بیانرس پر انہوں نے کہاکہ ”یہ کام راکشسوں اورکنز کی نسل کا ہے“۔ انہوں نے کانگریس پر بی جے پی ساتھ ملکر ساز باز کرنے کا بھی الزام لگایاہے۔