نئی دہلی: گجرات کے کَچ میں زلزلہ کے تازہ جھٹکوں نے ایک بار پھر لوگوں کو خوف و دہشت میں مبتلا کر دیا۔ آج شام 4 بجکر 37 منٹ پر محسوس کیے گئے ان جھٹکوں کی شدت 3.8 ریکٹر اسکیل پر درج کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز دودھئی کے قریب تھا جہاں لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجیکل ریسرچ کے مطابق زلزلے کا مرکز دودھئی سے تقریباً 28 کلومیٹر شمال۔شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے یہ جھٹکے علاقے میں ایک ہفتے کے دوران ہونے والے کئی دیگر زلزلوں کی کڑی کا حصہ ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں بے چینی اور اضطراب بڑھ گیا ہے۔ 3 جنوری کی شام کو سوراشٹر میں 2.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی دن شام 4 بجکر 16 منٹ پر 2.8 شدت کے جھٹکے کَچ کے راپر علاقے میں محسوس کیے گئے تھے۔