گجرات میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے اور آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

,

   

کلکٹر مہر پٹیل نے کہا، ’’صبح تقریباً 9.45 بجے فیکٹری میں ایک زبردست دھماکہ ہوا، جس سے فیکٹری کا پورا آر سی سی سلیب گر گیا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ فیکٹری سے 13 لاشیں نکالی گئی ہیں، اور چار افراد زخمی ہیں لیکن ان کی حالت مستحکم ہے۔

ڈیسا کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ نیہا پنچال نے بتایا کہ ایک صنعتی علاقے میں فیکٹری میں ہونے والے دھماکے سے آگ لگ گئی اور عمارت کے کچھ حصے منہدم ہو گئے جس سے کئی لوگ ملبے کے نیچے دب گئے۔

پٹیل نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب فیکٹری میں پٹاخے بنائے جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے اہل خانہ بھی احاطے میں رہتے تھے اور وہ بھی ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ڈیسا میونسپلٹی کے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا، اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم بھی راحت کے کاموں میں مدد کے لیے موقع پر موجود تھی۔