گجرات میں کار اور آئیل ٹینکر میں ٹکر، 10 ہلاک

   

احمد آباد: گجرات میں ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ احمد آباد وڈودرا ایکسپریس وے پر انتہائی تیز رفتارکار نے پیچھے سے آئل ٹینکر کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار تمام 10 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ کچھ دیگر افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کار پر قابو نہیں رکھ سکا اور آگے جا رہے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی دوران علاج فوت ہوگئے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ کار ایکسپریس وے پر وڈودرا سے احمد آباد کی طرف جارہی تھی جس کا نمبر GJ 27 EC 2578 ہے جو احمد آباد کے کرن گریش بھائی بھٹ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔