سو رت : پولیس نے 25.80 کروڑ روپئے مالیت کے جعلی کرنسی نوٹوں کو ضبط کیا ہے جن پر ’ ریزرو بینک آف انڈیا ‘ کی جگہ ’ریورس بینک آف انڈیا‘ چھپا ہوا ہے ۔ ایک عہدیدار نے جمعہ کو بتایا کہ سورت میں ایمبولینس گاڑی سے یہ جعلی نوٹ ضبط کئے گئے جو 2000 روپئے کی قدر والے ہے ۔ ان نوٹوں پر ’’ فلم بینی کے مقصد سے ‘‘ بھی چھپا ہوا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ بوگس نوٹس ممبئی کو منتقل کئے جارہے تھے اور دعویٰ کیا گیا کہ ان کو فلم میں استعمال کرنے کے مقصد سے چھاپا گیا ہے ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کامریج پولیس اسٹیشن علاقہ میں گاڑی کو چیک پوائنٹ پر روکا گیا اور اس میں سے 6 بیاگس میں 2000 نوٹوں کے بنڈل برآمد کئے گئے ۔ ایس پی ہیتیش جوائیسر نے گزشتہ روز کی کارروائی کے بارے میں بتایا کہ ان نوٹوں پر ریورس بینک آف انڈیا پرنٹ کیا گیا ہے لیکن ظاہری شکل سے یہ اصلی کرنسی نوٹوں سے بہت مشابہت رکھتے ہیں ۔