گجرات نے اے اے پی کو مینڈیٹ دینے کا ذہن بنالیاہے۔ پنجاب چیف منسٹر

,

   

بھگوت مان نے کہاکہ گجرات کے لوگوں کو بھی وہی مسائل کا سامنا ہے جو پنجاب میں 2022سے قبل عوام کودرپیش تھے۔
بھاؤ نگر۔ پنجاب چیف منسٹر بھگوت مان نے اتوار کے روز اس بات پر زوردیاکہ گجرات کی عوام نے بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے اے اے پی کی حمایت میں مینڈیٹ دینے کا ذہن بنالیاہے۔

گجرات کے بھاؤ نگر میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے چیف منسٹر بھگوت مان نے کہاکہ ہواؤں کا رخ اے اے پی کی حمایت میں تبدیل ہورہا ہے جو طوفان میں تبدیل ہونے والا ہے۔کانگریس کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے مان نے کہاکہ اپارٹی گجرات میں تبدیلی کے معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھاتی ہے لیکن ”یہ پارٹی ایم ایل اے ایکسینج پارٹی بن کر‘رہ گئی ہے کیونکہ اس کے اراکین اسمبلی دوسری پارٹیوں کے ساتھ جڑ رہے ہیں“۔

بی جے پی کو”عام آدمی کی ابتر صورتحال“ کے لئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مان نے کہاکہ مذکورہ بھگوا پارٹی ”عام آدمی کی دولت لوٹنے کی ذمہ دار ہے“۔ بھگوت مان نے کہاکہ گجرات کے لوگوں کو بھی وہی مسائل کا سامنا ہے جو پنجاب میں 2022سے قبل عوام کودرپیش تھے۔

انہوں نے کہاکہ گجرات شدید زراعی بحران‘ اسپتالوں او راسکولوں کی خراب صورتحال‘ بدنما سڑکوں سے دوچار ہے اور ایسی ہی صورتحال 2022انتخابات سے قبل پنجاب کی تھی۔مان نے کہاکہ صورتحال میں تبدیلی اے اے پی کے اقتدار میں آنے سے ہی ہوگی۔

انہوں نے عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے عوام کی فلاح بہبود کے اقدامات بھی ذکر کیااور کہاکہ پنجاب نے ہرماہانہ کے بل میں چھ سو یونٹ برقی فری فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی اقدامات جو عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت کی جانب سے اٹھائے جارہے ہیں ان کا تذکرہ بھی کیا۔