گجرات کے عوام دہلی ماڈل کے خواہاں: عاپ

   

میونسپل کارپوریشن انتخابات : بی جے پی کے گڑھ میں عام آدمی پارٹی کا بہتر مظاہرہ

نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی پارٹی کے لیڈر نے کہاکہگجرات میں عام آدمی پارٹی کے بہتر مظاہرہ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ گجرات کے عوام اپنی ریاست میں دہلی ماڈل چاہتے ہیں۔ بی جے پی کے گڑھ گجرات میں عام آدمی پارٹی نہ صرف زعفرانی پارٹی کی کارکردگی پر سنجیدہ ضرب لگانے میں کامیاب ہوئی ہے بلکہ وہ کانگریس کے امکانات کو دھکہ پہنچایا ہے۔ موجودہ رجحان کے مطابق عام آدمی پارٹی کو غیرمعمولی طور پر کئی بلدی حلقوں میں کامیابی مل رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے گجرات انچارج متیلا ایم ایل اے گلاب سنگھ نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کی کامیابی شہری علاقوں میں بہتر مظاہرہ کا نتیجہ ہے۔ گلاب سنگھ نے گجرات میں عام آدمی پارٹی کو مؤثر بنانے کی کوشش کی۔ کئی برسوں سے بنیادی طور پر کام کررہے ہیں۔ گلاب سنگھ نے کہاکہ یہ ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے تقریباً اپوزیشن کا مقام حاصل کرلیا ہے۔ کانگریس کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے۔ جہاں تک ووٹر شیئرنگ کا سوال ہے عام آدمی پارٹی نے اچھا مظاہرہ کیا ہے اور وہ 2022 ء کے اسمبلی انتخابات کی تیاری کررہی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ عام آدمی پارٹی گجرات کے عوام کے لئے ایک مضبوط اُمید کی کرن بن کر اُبھر رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ ہم 24 سیٹوں پر آگے ہیں۔