گجرات کے نئے چیف منسٹر کی آج دہلی میں صدر ، نائب صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

   

گاندھی نگر : گجرات کے نئے چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل پیر کو نئی دہلی میں صدرجمہوریہ رامناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ چیف منسٹر کے دفتر نے بتایا کہ عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد وہ پہلی مرتبہ صدر اور نائب صدر سے خیرسگالی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے علاوہ وہ وزیرداخلہ امیت شاہ اور وزیردفاع راجناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے۔