گجرات کے وزیر اور کانگریس رکن اسمبلی کو’بیسٹ ایم ایل اے‘ ایوارڈ

   

گاندھی نگر : گجرات کے ایک وزیر اور لیجسلیٹر کو ’’بہترین ایم ایل اے‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چواسما کو 2020 ء کا بہترین ایم ایل اے اور کانگریس لیجسلیٹر موہن سنگھ دتھوا کو 2019 ء کے بہترین ایم ایل اے کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گجرات اسمبلی کے اسپیکر راجندر تریویدی نے ریاستی اسمبلی کے مانسون سیشن کے چوتھے روز مذکورہ ایوارڈس کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہاکہ 1960 میں ریاست گجرات کے قیام کے بعد حکومت نے جاریہ سال پہلی بار ان ایوارڈس کا آغاز کیا ہے۔