گجویل میں ڈینگو بخار سے نوجوان فوت

   

گجویل /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گجویل میں ڈینگو بخار کی وباء سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب مستقر گجویل کا رہنے والا 31 سالہ بی وینکٹیش گذشتہ چار پانچ دنوں سے شدید بخار میں مبتلا تھا جس کو چار دن قبل گجویل کے ایک پرائیویٹ دواخانہ میں افراد خاندان نے بغرض علاج شریک بھی کردیا تھا ۔ چنانچہ کل ڈاکٹروں نے شدید بخار میں مبتلا وینکٹیش کو حیدرآباد لے جانے کامشورہ دیا ۔ جس کی بناء افراد خاندان نے وینکٹیش کو کل شہر حیدرآباد کے یشودھا ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ۔ مگر وینکٹیش دوران علاج آج صبح کے اولین ساعتوں میں فوت ہوگیا ۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق وینکٹیش ڈینگو بخار میں مبتلا ہوکر فوت ہوگیا ۔ متوفی کے پسماندگان میں بیوی کی علاوہ دو لڑکے شامل ہیں ۔