گرانی الاؤنس بقایہ جات کی اجرائی پر 15 اگسٹ کے بعد فیصلہ

   

حیدرآباد 26 جولائی (سیاست نیوز) حکومت 15اگسٹ کے بعد گرانی الاؤنس بقایہ جات کی اجرائی پر فیصلہ کرے گی۔ مشیر برائے حکومت ویم نریندر ریڈی نے اساتذہ کی تنظیموں کے ذمہ داروں سے ملاقات میں بتایا کہ ڈی اے بقایا جات کی اجرائی میں حکومت سنجیدہ ہے اور آئندہ ماہ کے وسط میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر فیصلہ کریں گے کہ کتنے ڈی اے بقایا جات جاری کئے جائیں ۔ اساتذہ تنظیموں نے انہیں درپیش مسائل سے واقف کروایا جس پر ویم نریندر ریڈی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی ذمہ دارو ںکو مشورہ دیا کہ وہ اپنے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر تیار کرکے ان کے حل کی تجاویز پیش کریں تاکہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کو یقینی بناسکے۔ مشیر حکومت نے بتایا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل میں جلد ہی فیصلہ کرے گی اور گرانی الاؤنس بقایا جات کے متعلق حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جو کہ 15 اگسٹ کے بعد جاری کردیا جائے گا۔3