گرفتار ڈیلیوری بوائے سے زوماٹو نے کیا اظہار لاتعلقی

,

   

مذکورہ مخالف دہشت گردی دستہ برائے گجرات نے اسی ہفتہ راجستھان سرحد کے قریب معین الدین پٹھان کو گرفتار کیاتھا۔
بنگلورو۔ زوماٹو نے جمعرات کے روز کہاکہ ایک ڈیلیوری پارٹنر جس کو گجرات پولیس نے ہندو سماج لیڈر کملیش تیواری کے قتل معاملے میں گرفتار کیاتھا”کبھی بھی زوماٹو کا ملازم نہیں رہا ہے“۔

مذکورہ مخالف دہشت گردی دستہ برائے گجرات نے اسی ہفتہ راجستھان سرحد کے قریب معین الدین پٹھان کو گرفتار کیاتھا۔زوماٹو نے کہاکہ ”ہمارے تمام ڈیلیوری پارٹنرس آزادی فری لانس ہوتے ہیں۔

اس نے فری لانس کے طور پر17اگست2019کو ہمارے لئے کام کرنا شروع کیاتھا۔اکٹوبر6سال2019کے درمیان گجرات ہونے کی وجہہ سے سورت پارٹ ٹائم بھی کام کیاتھا“۔

ان کا یپ بھی دعوی ہے کہ 6اکٹوبر سے کام بھی بند کردیاگیاتھا۔پٹھان کی گرفتاری کے بعد ادارے کو سوشیل میڈیا پر گاہکو ں کی حفاظت کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔