گرل فرینڈ نے عاشق کے آنکھوں میں مرچ پاوڈر ڈال دیا

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : محبت میں بے وفائی اور پیسوں کی لین دین میں نا اتفاقی پیدا ہوجانے پر ایک گرل فرینڈ نے ضلع کھمم کے ستوپلی شہر میں بریانی سنٹر چلانے والے عاشق پر لال مرچ پاوڈر سے حملہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع مغربی گوداوری کے چنتل پوڈی منڈل میں واقع ملیشورم گاوں سے تعلق رکھنے والا یووا راجو ستوپلی میں دم بریانی سنٹر چلاتا ہے ۔ اس کی بیوی کستوری اس کے آبائی گاوں میں رہتی ہے ۔ اس دوران یوراج اپنی ہوٹل میں کام کرنے والی ستیاوتی نامی خاتون کی محبت میں گرفتار ہوگیا اور دونوں تین سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن میں تھے ۔ تاہم گذشتہ چند دنوں سے دونوں کے درمیان مالیاتی لین دین کے معاملے میں جھگڑے چل رہے تھے ۔ ستیاوتی بریانی سنٹر پہونچ کر یووا راجو پر مرچ پاوڈر سے حملہ کردیا ۔ ستیاوتی کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے یووا راجو آج اس مقام پر ہے مگر حالیہ دنوں میں اس کو نظر انداز کررہا ہے ۔ درمیان میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف بھی ستیاوتی برس پڑی ، کمائی کا سارا پیسہ اپنی بیوی بچوں کو بھیجنے کا الزام عائد کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف پولیس سے شکایت کی ۔۔ ن