پنچ کولہ : ڈیرہ کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو ایک بار پھر پیرول مل گیا ہے۔ روہتک جیل انتظامیہ نے منگل کی صبح گرمیت رام رحیم کو خفیہ طور پر جیل سے رہا کر دیا۔ اس بار رام رحیم کو 20 دن کی پیرول ملی ہے۔ رام رحیم باغپت کے برناوا میں نہیں بلکہ سرسا میں واقع کیمپ میں رہے گا۔ وہ تقریباً 8 سال بعد سرسا پہنچا ہے۔ سال 2017 کے بعد گرمیت رام رحیم 12ویں بار جیل سے باہر آیا ہے۔ اسے سخت سیکوریٹی میں جیل سے باہر نکالا گیا۔