گرمی سے بچنے لوگ کولرس کی خریداری میں مصروف

   

حیدرآباد۔ 28 فروری (سیاست نیوز) موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی دھوپ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حیدرآباد میں بعض مقامات پر دن کے وقت میں بھی ٹھنڈا رہ رہا ہے اور رات میں کچھ حد تک گرمی ہو رہی ہے جبکہ ریاست کے بعض ریاستوں میں دن میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جمعرات کو ریاست کے گرم ترین مقامات میں میدک 37.4 ڈگری سیلسیس تھا۔ عادل آباد 35.8 ڈگری،بھدراچلم 35.6 ڈگری، محبوب نگر 35.5 ڈگری اور نظام آباد 35.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ حیدرآباد میں 33 ڈگری سیلسیس جو دیگر اضلاع کے مقابلے کچھ حد تک کم تھا۔ اتوار سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔ گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے عوام ابھی سے ہی اپنے اپنے گھروں میں اے سی اور کولرس کی خریداری میں مصروف ہوگئے ہیں۔ رمضان کے آغاز ہونے کے بعد کولروں کی خریداری میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ش