گرمی کی شدت ‘ جانوروں اور پرندوں کیلئے پیالوں کا اہتمام

   

سٹیزنس فار انیملز کی پہل ۔ شہر و مضافاتی علاقوں کا احاطہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ تک پہنچ چکا ہے ۔ گرمی سے جانوروں اور پرندوں کو اپنی پیاس بجھانے پانی کی تلاش میں مشکلات ہورہی ہے ۔ پانی کی کمی کی وجہ سے کئی پرندے مر بھی جاتے ہیں ۔ جانوروں اور پرندوں کی پیاس بجھانے سٹیزن فار انیملز (سی ایف اے ) حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں پانی پینے پیالے لگا رہا ہے ۔ جاریہ سال سی ایف اے نے 1500 پیالے رکھنے کا ہدف کیا ۔ سی ایف اے کے اہلکار نے بتایا کہ حیدرآباد میں اب تک 260 پیالے رکھے گئے ہیں اور یہ کام وہ 2021 سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ 2021 سے پیالوں کی وہ صفائی کرکے اب بھی استعمال میں لارہے ہیں ۔ ہر ایک پیالے کی قیمت 150 روپئے ہے جو یہ لوگ اپنے عطیہ دہندگان سے لے کر جانوروں اور پرندوں کی پیاس بجھانے کا کام کررہے ہیں ۔ گرما میں پانی کی کمی کی وجہ سے جانوروں میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے ۔ خاص کر کتے پانی نہ ملنے کی صورت میں انسانوں پر حملہ بھی کرتے ہیں ۔ ان پیالوں کو ہر سال پینٹ کر کے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ گرمی کی وجہ سے انسان کی بھی مزاج میں تبدیلی آتی ہے اور پرندے پانی نہ ملنے کی وجہ سے دھوپ میں پانی کی تلاش میں گھومتے ہوئے اکثر پرندے مر جاتے ہیں ۔۔ ش