گرم پانی سے زخمی کمسن کی موت

   

حیدرآباد ۔ /4 جنوری (سیاست نیوز) الوال علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں کھولتا ہوا پانی جسم پر گرنے سے شدید طور پر جھلس جانے والی کمسن لڑکی زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس کے بموجب ساڑھے تین سالہ الیکیا جو جواہر لال کی بیٹی تھی ساکن وینکٹاپورم /31 ڈسمبر کی شب مکان میں کھیل رہی تھی کہ اتفاقی طور پر اس کے جسم پر کھولتا ہوا پانی گرگیا ۔ اس حادثہ میں الیکیا شدید طور پر جھلس گئی تھی اور اسے علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس الوال نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔