گرودواروں‘ مساجد کو السرجیسے کہنے والے بی جے پی کے راجستھان سے رکن پارلیمنٹ کو پارٹی سے کیا باہر

,

   

مذکورہ بی جے پی لیڈر نے بعد میں یہ کہا ہے کہ ان کا مطلب اپنے متنازعہ بیان میں ”گرودوارہ“ کے بجائے ”مسجد مدارس“ تھا۔
مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے راجستھان یونٹ لیڈر سندیپ دیام کو اس وقت پارٹی سے برطرف کردیاجب ادنہوں نے گرودواروں اور مساجد کے متعلق متنازعہ بیان دیا‘ جس نے ریاست میں ایک تنازعہ کھڑا کردیاہے۔

راجستھان کے الور میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی مقامات پرتعمیرکے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یہ بیان دیاتھا۔

اپنے بیان میں دیام نے کہاکہ ”دیکھو کتنے مساجد اورگرودوارے یہاں پرتعمیر ہوئے ہیں۔ مستقبل میں یہ ہمارے لئے السر بنیں گے۔ اسی وجہہ سے السر کو جڑ سے اکھاڑنا ہماری ذمہ داری ہے“۔

https://x.com/shaandelhite/status/1721032628034560326?s=20

بی جے پی کے اہم قائدین بشمول سینئر قائدین اور پنجاب کے سابق چیف منسٹر امریندر سنگھ‘ کے علاوہ پارٹی کے پنجاب یونٹ سربراہ سنیل جاکھار نے دیام کے ریمارکس کی سخت مذمت کی ہے۔

امریندر سنگھ نے دیام کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ ”میں بی جے پی کی اعلی کمان سے مانگ کرتا ہوں کہ مساجداورگرودواروں کے خلاف ریمارک کے حوالے سے سندیپ دیام کو برطرف کریں۔

ان کی معافی کا اب کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ پہلے سے ہی سمجھدار لوگوں کو ٹھیس پہنچاچکا ہے۔ نہ صرف انہیں بیدخل کیاجانا چاہئے بلکہ قانونی کاروائی بھی ہونی چاہئے‘ کیونکہ کسی کو بھی نفر ت انگیز تقریر کے بعد معافی مانگ کر بچ جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے“۔


مسجد مدرسہ کہنا چاہا رہا تھا
ایک حالیہ پیش رفت میں سندیپ دیام کا سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ وضاحت کررہے ہیں ان کا مطلب ”گرودواروں“ کے بجائے ”مسجد مدرسہ“ تھا۔

دیام کا حقیقی بیان جو ہے وہ تشویش کا باعث بن رہا ہے جس میں انہوں نے ایک انتخابی ریالی کے دوران مذہبی مقامات کی تعمیر پر پریشان کا اظہار کیاہے۔ شیرمنی گرودوارہ پربندھا کمیٹی نے مذکورہ ویڈیوپوسٹ کیاتھا جس میں دیام کے ویڈیو پیغام کی مذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ”انہیں اس بیان پر بھی شرم آنی چاہئے کیونکہ مسلمانوں کے مذہبی مقامات بھی گردواروں کی طرح قابل احترام ہیں“۔

https://x.com/SGPCAmritsar/status/1720053220624449716?s=20

دیام کے ویڈیو پر انٹرنٹ صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے

https://x.com/SGPCAmritsar/status/1720053220624449716?s=20
https://x.com/kaushikrj6/status/1720317718963089512?s=20
https://x.com/SalmanSoz/status/1721083264411279531?s=20