گرونانک جینتی تقاریب میں گورنر ہریانہ بنڈارودتاتریہ کی شرکت

   


حیدرآباد۔/8 نومبر، ( سیاست نیوز) گورنر ہریانہ بنڈارودتاتریہ نے آج راج بھون حیدرآباد میں سری گرونانک جینتی تقاریب میں حصہ لیا۔ بنڈارودتاتریہ نے کہا کہ انہیں گرونانک کے پرکاش پورب کے موقع پر تقاریب میں شرکت پر خوشی و مسرت ہے۔ گرونانک کی تعلیمات اور ان کے نظریات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اس موقع پر بنڈارو دتاتریہ نے گرونانک کی تصویر پر پھول مالا پیش کی اور سکھ طبقہ کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ر