دھن باد ریلوے ڈویثرن کے کئی سینئر افسران کو یہ شمولیت تعجب خیز لگے۔ انہوں نے کبھی نہیں سونچاتھا کہ اس قدر تعلیم یافتہ شخص ”درجہ چہارم“ کی ملازمت کرے گا۔
سرکاری ملازمت کرنے کی خواہش یا اس کو بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے منسو کیاجاتا ہے کہ کیونکہ ایک ائی ائی ٹی کرنے والے شخص نے انڈین ریلویز کے دھن باد ریلوے ڈویثرن ”درجہ چہارم“ کی بطور ٹریک مین ملازمت اختیار کی ہے۔
شرون کمار جس کے پاس ممبئی ائی ائی ٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد بی ٹیک اور ایم ٹیک کی ڈگری ہے‘ کا کہنا ہے کہ ملازمت کی تمانعت ریلویز میں شمولیت کی وجہہ ہے۔
انہیں پبلک ورک انسپکٹر(پی ڈبلیو اے) تیلو کے تحت چندرا پور متعین کیاگیاتھا‘ تاکہ چندرا پور او رتیلو کے درمیان ریلوے لائن کی نگرانی او ردیکھ بھال کا کام کریں۔
دھن باد ریلوے ڈویثرن کے کئی سینئر افسران کو یہ شمولیت تعجب خیز لگے۔
انہوں نے کبھی نہیں سونچاتھا کہ اس قدر تعلیم یافتہ شخص ”درجہ چہارم“ کی ملازمت کرے گا۔کمار جو بہار کی راجدھانی کے ساکن ہیں نے سال2010میں ممبئی ائی ائی ٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور سال2015میں اپنی تعلیم پوری کرلی۔
انہوں نے کہاکہ شروعات سے ہی وہ سرکاری ملازمت کے خواہش مند تھے۔کمار کو بھروسہ ہے کہ وہ مستقبل میں سرکاری شعبہ میں افیسر بنیں گے۔
ائی ائی ٹی میں کمار کے ساتھ پڑھائی کرنے والے کئی دوست خانگی شعبہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں مگر وہ کمار کو اس کام کے لئے راضی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔