حیدرآباد10نومبر(یو این آئی) تلنگانہ میں گروپ 3 کے امتحانات کے ہال ٹکٹس جاری کردیئے ہیں۔ یہ امتحان 17 اور 18 نومبر کو ہو گا۔ پیپر 1 کا امتحان 17 تاریخ کی صبح 10 بجے تا12.30 بجے اور پیپر2 کا امتحان اسی دن سہ پہر 3 بجے تا شام 5.30 بجے اور پیپر 3کا امتحان 18 نومبر کو صبح 10 بجے سے ہوگا۔
ان ملازمتوں کیلئے 5.36لاکھ سے زیادہ امیدوار ہیں۔
حال ہی میں، کمیشن نے واضح کیا کہ انہیں صبح کے امتحانات پر 9.30بجے کے بعد اور دوپہر کے امتحان میں 2.30بجے کے بعد امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امیدواروں کو ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی گئی ہال ٹکٹ کی کاپی کو محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔