گروپ I امتحانات کے انتظامات کا جائزہ

   

جگتیال /12 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو تاکید کی کہ جاریہ ماہ کی 16 تاریخ کو منعقد کئے جانے والے گروپ 1 امتحان کا پرامن ماحول میں انعقاد عمل میں لایا جائے۔ انھوں نے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لاکر گروپ1 امتحان کے انتظامات کے سلسلے میں جائزہ لیا۔ مابعد انھوں نے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ رعیتو بندھو،رعیتو بیمہ اسکیم ، ہمارا گاؤں ہمارا مدرسہ ، بلدیہ، ای آفس، دلت بندھو جیسے امور سے متعلق جائزہ لیا۔