گروپ I جائیدادوں پر تقررات کیلئے 4 لاکھ سے زائد درخواستیں

   

حیدرآباد/17 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو گروپ I سرویسس کے تقررات کیلئے 4.03 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ گروپI جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ کل ہفتہ کو ختم ہوگئی۔ پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائیٹ پر گروپ I درخواست گذاروں کیلئے اپنی درخواستوں میں ترمیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور 23 تا27 مارچ ویب سائیٹ https://www.tspsc.gov.in پر اس سہولت سے امیدوار استفادہ کرسکتے ہیں۔ ترمیم کی مہلت کے اختتام کے بعد درخواستوں میں تبدیلی کی کوئی اجازت نہیں رہے گی۔ اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئرس کی مختلف محکمہ جات میں جائیدادوں کیلئے امیدواروں سے خواہش کی گئی کہ وہ ویب آپشن سے 23 مارچ تک استفادہ کریں۔ ویب آپشن کے سلسلہ میں امیدواروں کو انتہائی محتاط رہنا چاہیئے کیونکہ ان کی جانب سے اختیار کردہ آپشن پبلک سرویس کمیشن کے نزدیک قطعی رہے گا۔1