تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے بیگم بازار پولیس میں شکایت درج کرائی
حیدرآباد 6 مارچ : ( سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I جائیدادوں کے تعلق سے سوشیل میڈیا میں جاری جھوٹی تشہیر کی مذمت کرتے ہوئے ان افواہوں پر توجہ نہ دینے کا امیدواروں کو مشورہ دیا ہے اور اس کے خلاف بیگم بازار پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ ساتھ ہی سائبر کرائم ڈی سی پی کو بھی تحریری طور پر شکایت کی ۔ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی انچارج سکریٹری سومتی نے کہا کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ اس طرح کی جھوٹی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کریمنل کارروائی کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ گروپ I نتائج کو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہے ۔ سومتی نے امیدواروں کو جھوٹی افواہوں اور تشہیر پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا ۔ کسی بھی امیدوار کے ساتھ نا انصافی نہ ہونے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد امیدواروں کی لاگن میں پیپر کی اساس پر مارکس ۔ پرویژنل مارکس کی فہرست کمیشن کے ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کی جائے گی ۔۔ 2