گروپ I پریلمز کا /9 جون کو انعقاد

   

حیدرآباد :/27 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ I پریلمنری امتحان /9 جون کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمیشن کی جانب سے اس سلسلہ میں کل فیصلہ کیاگیا ۔ 503 جائیدادوں کیلئے قبل ازیں جاری کردہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کرتے ہوئے کمیشن نے تازہ اعلامیہ جاری کیا ہے جو گروپ I سرویسیس کی 563 جائیدادوں کیلئے ہے ۔ بھرتی کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ /14 مارچ مقرر کی گئی ۔
لا سیٹ اور پی جی ایل سیٹ کیلئے عثمانیہ یونیور سٹی کا آج نوٹیفکیشن
حیدرآباد:27؍فروری ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی چہارشنبہ 28فروری کو تلنگانہ اسٹیٹ لاء کامن انٹرنس ٹسٹ ( LAWCET) اور PGLCET 2024 کیلئے نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ویب سائٹ https://lawcet.tsche.ac.in/ پر لیٹ فیس کے بغیر درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 اپریل مقررکی گئی ہے۔داخلہ ٹسٹ 3 جون کو منعقد ہو گا۔

تین سالہ لاء ڈگری کورس کا ٹیسٹ صبح 10.30 تادوپہر 12 بجے جبکہ پانچ سالہ ڈگری اور ایل ایل ایم کورس کا ٹیسٹ دوپہر 2.30 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگا۔